صحافت کورس کا ڈیمو


 سر ! صحافت کورس کا ڈیمو بتائیں 

لیجیے جناب

      ہمارے صحافت کورس کے کل 24 اسباق ہیں۔ آٹھ اسباق پر مشتمل پہلا لیول ہے جس میں پہلا سبق ابتدائی باتوں پر مشتمل ہے جس میں صحافت سیکھنے کا مقصد سمجھایا گیا ہے۔ دوسرا سبق وقت کی قدر و قیمت کے حوالے سے ہے اس کے ضمن میں بڑے بڑے لوگوں نے وقت کی قدر کیسے کی اور وہ مستقبل میں کیا بن گئے اس پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔ تیسرے سبق میں فن صحافت کے حوالے سے تفصیلی ہے کہ صحافت کیا ہے؟ اس کی اہمیت کیا ہے؟ اس کے مختلف شعبے کیا کیا ہیں؟ اگلے پانچ اسباق میں میڈیا کی تفصیل ہے کہ میڈیا کیا ہے؟ اس کی اقسام کیا کیا ہیں؟ پرنٹ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے بارے میں الگ الگ اسباق میں تفصیل سمجھایا گیا ہے۔ اس میں اخبارات اور رسائل و جرائد سے لے کر ٹی وی چینلز اور مختلف سوشل میڈیا سائیٹس کا تفصیلی تعارف کرایا گیا۔ اخبارات رسائل و جرائد اور ٹی وی کی تاریخ بیان کی گئی ہے۔ اخبار اور خبرنامہ کیسے بنتا ہے اس کی تفصیل سمجھائی گئی ہے۔ 


         دوسرے لیول میں فنِّ تحریر کے حوالے سے تفصیل ہے۔ سب سے پہلے فنونِ لطیفہ کا تعارف ہے۔ پھر اس لیول میں مطالعہ سے لے کر خیالات کو قرطاس پر اتارنے تک کا سفر کرایا گیا ہے۔ مطالعہ کیسے کیا جائے؟ مطالعہ کن کتابوں کا کیا جائے؟ مواد کیسے جمع کیے جائیں؟ کیسے محفوظ کیے جائیں؟ تحریر کے آداب کیا ہیں؟ تحریر کے عناصر و اجزاء کیا کیا ہیں؟ مراحل کیا ہیں؟ تحریری لوازم کیا ہیں؟ تحریر کی خوبیاں اور خامیاں کیا کیا ہیں؟ تحریر سیکھنے کے طریقے.... یہ تمام تفصیلات لیول ٹو میں سمجھائی گئی ہیں۔


       تیسرے اور آخری لیول میں مختلف اصنافِ تحریر پر مشتمل اسباق ہیں جس میں کہانی نویسی، مضمون نگاری، کالم نگاری، فیچر نگاری، مقالہ نگاری، حاشیہ نگاری، افسانہ نگاری، اور اداریہ نویسی سے متعلق الگ الگ اسباق میں تفصیل سے سمجھایا گیا ہے۔ 

      ان تمام اسباق کا عملی مشق کروائی جاتی ہے اور جو بھی طالب علم/ طالبہ یہ مشق پابندی سے حل کریں تو ہمیں یقین ہے کہ اسے صحافت ، فنِّ تحریر اور مختلف اصنافِ تحریر کے حوالے سے کوئی الجھن محسوس نہیں ہوگی اور اس کے لیے ان تمام چیزوں کا سیکھنا انتہائی آسان ہو جائے گا۔ 

      جنہوں نے ڈیمو مانگا تھا امید ہے یہ تفصیل ان کے لیے کارگر ثابت ہوگی۔ جزاکم اللہ احسن الجزاء ❣️


اکیڈمی فاونڈر

#محمد_فارانی

تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں